ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ہبلی:آٹو میں ڈراپ کے بہانے نابالغ لڑکی کی عصمت دری کا الزام :2ملزم گرفتار

ہبلی:آٹو میں ڈراپ کے بہانے نابالغ لڑکی کی عصمت دری کا الزام :2ملزم گرفتار

Sat, 02 Sep 2017 21:54:53    S.O. News Service

ہبلی:02/ستمبر (ایس اؤنیوز) آٹورکشا میں ڈراپ دینے کے بہانے نابالغ لڑکی کو شہر کے نواحی علاقے میں لے جاکر عصمت دری کرنے کے الزام میں پرانی ہبلی کی تھانہ پولس نے 2ملزموں کو گرفتارکرنے میں کامیاب ہوئی ہے۔

ملزمان کی شناخت موتّپا(21)اور سنتوش والمیکی (21)بتائی گئی ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق نابالغ لڑکی بس اسٹانڈ پر اپنی بس کے انتظار میں تھی اسی دوران آٹو میں اس کے مقام تک پہنچانے کا وعدہ کرکے لڑکی کو شہر کے باہری علاقے میں لے جاکر عصمت دری کئے جانے کا پولس تھانے میں درج شکایت نامہ میں لڑکی نے ذکر کیا ہے۔ شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے پرانی ہبلی کی تھانہ پولس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو گرفتارکرکے پوکسو قانون کے مطابق کیس درج کرلینے کے بعد جانچ کررہی ہے۔


Share: